20 جنوری 2014 - 20:30
طالبان کا چار افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان نے مشرقی علاقے میں چار افغان فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: افغانستان میں طالبان نے مشرقی علاقے میں چار افغان فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے صوبے ننگرہار کے علاقے شویب میں ایک بم دھماکہ کرکے افغان فوج کا ایک ٹینک تباہ کردیا جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب افغانستان کے مغربی علاقے میں درجنوں افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان گروہ کے افراد نے بارودی سرنگ کا پتہ لگانے والی ایک ایجنسی کے پچاس مقامی کارکنوں کو اغوا کرلیا۔ ابھی اس سلسلے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔طالبان گروہ نے بھی ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲